کمپنیاں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھائیں : ڈاکٹر عاصم

20 ستمبر 2012

اسلام آباد(این این آئی) وزیر کے مشیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ملک میں تیل و گیس کی کمپنیوں تلاش اور پیداواری کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ نئی پٹرولیم پالیسی دی گئی مراعات فائدہ اٹھاتے ہوئے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھائیں اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نئی پٹرولیم پالیسی تیل و گیس کی کمپنیوں کیلئے پر کشش مراعات دی گئی ہیں نئی دریافت ہونے والی گیس کے نرخ بڑھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سال دوہزار بارہ کے دوران ملک میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کی کمپنیوں اہم دریافتیں کیں ، جن میں سال دو ہزار بارہ کے دوران 6کروڑ سترہ لاکھ مکعب فیٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہوئی جبکہ اس عرصے میں یومیہ 17سو ستاسی بیرل تیل پیدا ہونا شروع ہوا ، اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی کمپنیوں کی طرف سے یومیہ ساڑھے چار کروڑ گیس اورساڑھے چھ ہزار بیرل تیل مزید تیل مزید دریافت ہو چکا ہے۔