لاہور : کار سواروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی
لاہور (نمائندہ خصوصی) فیکٹری ایریا کے علاقے میں والٹن روڈ پرکار سواروں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک کانسٹیبل منور کو زخمی کر دیا جس کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے معلوم ہوا ہے پولیس نے ایک مشکوک کار کو رکنے کی کوشش کی تو کار میں سواروں نے فائرنگ کردی ۔