سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘ سرمایہ کاری میں 7 ارب 7 کروڑ روپے کا اضافہ

20 ستمبر 2012
سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘ سرمایہ کاری میں 7 ارب 7 کروڑ روپے کا اضافہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی بدھ کو جاری تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 71.47پوائنٹس اضافے پر15500کی نفسیاتی حد برقرار رکھتے ہوئے 15588.66کی ریکارڈسطح پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں 7ارب7کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میںبدستور تیزی جاری رہی تفصیلات کے مطابق کیپیٹل گین ٹیکس کی وصولیوں کے اچھے اثرات ‘ خریداروں کی دلچسپی اور کاروباری حجم میں 13.18کروڑ حصص کے سودوں میں قدرے اضافہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکنگ‘ سیمنٹ ‘ ٹیلی کام سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی بھاری خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 71.47پوائنٹس اضافے پر15588.66پرآگیا 17ارب 7کروڑ 5لاکھ40ہزار218روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاروں مالیت مزید بڑھ کر 39کھرب 148ارب 13کروڑ 18لاکھ 65ہزار850 روپے تجاوز کر گئی مارکیٹ میں مجموعی سودوں میں 13کروڑ 18لاکھ 65ہزار 850 حصص کے سودوں میں قدرے زائد کاروبار رہا مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 333 کمپنیوں تک رہا اس میں 171 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ‘140 میں کمی اور 22کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔