آئیڈیاز 2012 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس
کراچی(کامرس رپورٹر)بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار(آئیڈیاز-2012) پاکستان کو عالمی سطح پر دفاعی سازوسامان کے پیداواری شعبے میں روشناس کرائے گی، نمائش میں مقامی کمپنیوں سمیت دنیا بھر کی دفاعی سازو سامان تیار کرنے والی کمپنیاں اور دفاعی مندوبین کی شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (DEPO) میجر جنرل طاہر اشرف خان نے ایکسپو سینٹر میں سٹیئرنگ کمیٹی کے تیسرے اور حتمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔