عدالتی خبریں

20 ستمبر 2012

لاہور (وقاع نگار + اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالستار لنگاہ نے ہڑتال کے دوران ڈیڑھ سالہ بچے کی موت کا سبب بننے کے مقدمہ میں ملوث8 ڈاکٹروں کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں مزید توسیع، سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی٭اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے رشوت ستانی کے مقدمہ میں ملوث تھانہ اقبال ٹاون کے اے ایس ائی عدیل کرامت کی درخواست ضمانت خارج کر دی٭ایڈیشنل سیشن جج نے باپ کے قتل میں ملوث خاتون کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی خاتون فوزیہ عدالت سے پولیس موجودگی میں فرار ہو گئی٭آئندہ ماہ لاہور ہائیکورٹ کا ایک اور 5 سیشن جج عہدوں سے ریٹائر ہو جائیں گے٭عدالت کا حکم نہ ماننے پر ایڈیشنل سیشن جج محمد عاشق نے تھانہ گرین ٹاﺅن کے سب انسپکٹر عطا محمد کی تنخواہ کی قرقی کے احکامات جاری کئے٭ا پی ایچ اے ملازمین کی مستقلی کیس کی لیبر کورٹ میں سماعت، عدالت نے پی ایچ اے کے ایڈمن ڈائریکٹر ریاض شاد کو طلب کر لیا ہے٭لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود نے مسم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا مبشر اقبال کی طرف سے اپنے خلاف دائر استغاثہ کو چیلنج کئے جانے کی رٹ درخواست پر مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی٭لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن نے جائیداد کے جھگڑے پر تین افراد کے قتل کی تفتیش تبدیل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج صبح تک ملتوی کر دی۔

مختصر عدالتی خبریں

لاہور ( اپنے نامہ نگارسے)سیشن عدالت نے تین بچے والد سے لیکر ماں کے حوالے کر ...