T20ورلڈ کپ :ٍٍیوفون صارفین کیلئے لاتعداد منٹس حاصل کرنے کا موقع

20 ستمبر 2012
T20ورلڈ کپ :ٍٍیوفون صارفین کیلئے لاتعداد منٹس حاصل کرنے کا موقع

لاہور (کامرس رپورٹ) ےو فون نے شائقےن کرکٹ میں T20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بھر پور جوش اور ولولہ دیکھتے ہوئے ایک خصوصی آفر متعارف کی ہے جس کے تحت یوفون صارفین کو ہر میچ کے دوران اپنی پسندیدہ ٹیم کے چھکوں، چوکوں اور وکٹ حاصل کرنے پر بے شمار منٹس فراہم کرے گا۔اس آفر کی تفصیلات کے مطابق T20 ورلڈ کپ کے کسی بھی مےچ سے قبل یوفون صارفین اپنے موبائل فون سے # 2020 *ڈائل کر کے اپنی پسندیدہ ٹےم کا انتخاب کرےںگے جس کے بعد منتخب کردہ ٹےم کے ہر کھلاڑی کے چوکا لگانے پر 4 منٹس ، چھکا لگانے پر 6 منٹس اور مخالف ٹیم کی وکٹ گرانے پر 10 منٹس ملیں گے۔ صارفین یہ منٹس اپنی پسندیدہ ٹیم کی بہترین پرفارمنس کی خوشی کو اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکیں گے۔واضح رہے کہ ٹےم کا انتخاب صرف مخصوص دن ےا مےچ کے لئے ہو گا اور صارف کسی دوسرے مےچ کے لئے دوبارہ آفر حاصل کر کے قسمت آزمائی کر سکے گا۔ پاکستان میں شائقین کرکٹ خصوصاًنوجوانوں نے موقع کی مناسبت سے متعارف کروائی جانے والی ےو فون کی اس آفر کو بے حدسراہا ہے۔کرکٹ کے اےک مداح وقاص مجتبیٰ نے کہا ہے کہ ےو فون کی ےہ منفرد آفر T20 ورلڈ کپ کو حقےقی معنوں مےں اےک ےادگار اےونٹ بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مےں ہر مرتبہ قومی کرکٹ ٹےم کا اپنی پسندےدہ ٹےم کے طور پر انتخاب کروں گااور یوفون کی جانب سے ملنے والے منٹس کو اپنے دوستوں کوکال کر کے پاکستان کی فتح کا جشن مناﺅں گا۔سری لنکا میں جاری T20 ورلڈ کپ اس طرز کی کرکٹ کا چوتھا ورلڈ کپ ہے۔