لاہور، فیروزوالا، ٹریفک حادثات، لڑائی جھگڑے میں ایک شخص جاںبحق، 17 زخمی

20 ستمبر 2012

لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات، لڑائی جھگڑوں، اقدام خودکشی کے واقعات میں ایک شخص جاںبحق 17 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سجاد احمد او ر شہزاد احمد موٹرسائےکل پر سوار گاﺅں جا رہے تھے۔ تےز رفتار بس نے انہےں روند ڈالا۔ جس کے نتےجہ مےںسجاد ہلاک اس کا ساتھی زخمی ہوگےا۔کوٹ عبدالمالک کے قرےب ٹرک اور وےگن کے تصاد م مےں وےگن سوار چھ افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا مصری شاہ میں پیسوں کے تنازع پر دو بھائیوں امجد اور عدنان نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کر دیا۔ مناواں میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداستہ 16سالہ سونیا نے نشہ آور گولیاں کھا لیں۔ اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بادامی باغ میں عمران، لوئرمال، بھاٹی گیٹ اور شیراکوٹ کے علاقوں میں بھی مسافر لٹ گئے جبکہ شاہدرہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ الٹنے سے سوار بشیراں، سلمیٰ اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ شادمان میں ہمراہ موٹر سائیکل پر کالج جاتے ہوئے چین میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث نادیہ اور سہیل گر کر زخمی ہو گئے تمام زخمےوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔