کراچی میں صارفین کیلئے پی ٹی سی ایل کی خصوصی آگاہی مہم

20 ستمبر 2012

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنی مصنوعات و سروسز کے بارے میں آگاہی مہم کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے صارفین کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ بھر کی ایک شاندار آگاہی مہم کا اہتمام کیا ۔اس حوالے سے پی ٹی سی ایل نے کراچی کے مختلف علاقوںمیں بوتھ اور کیوسک کا انتظام کیا اور اشتہاری مہم سے صارفین کو اپنی سروسز و مصنوعات سے متعارف کروایا۔ اس سلسلے میںدھورا جی مارکیٹ، لبرٹی طارق روڈ، بہادر آباد مارکیٹ، رضا مارکیٹ(ملیر)، کے بینر چورنگی، اردو بازار، پیپر مارکیٹ، ریمبو سینٹر، جوہر سکوائر، زینب مارکیٹ، گل پلازہ، ریگل چوک، نیپا چورنگی، یوسف پلازہ، سنڈے بازار گلشن، کیفے پالیا، النور مسجد اور عرشی سینما کے کمرشل ایریا ز میں پی ٹی سی ایل کی جدید ترین مصنوعات جیسے-3جی وائرلیس براڈ بینڈ اور وی فون کے بارے میں صارفین کو مفید معلومات اور ان کے استعمال و طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی گئی۔