اوپن کرنسی مارکیٹ‘ ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 94.85روپے مستحکم
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)ڈالر‘ برطانوی پاﺅنڈ میں مجموعی طور پر استحکام اور یورو کی قیمت میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 94.85 روپے اور قیمت فروخت 94.85 روپے پر برقرار رہی۔ یورو کی قیمت میں 50پیسے اضافہ رہا اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت کسی تبدیلی کے بغیر گزشتہ سطح پر مستحکم رہی اس طرح ڈالر و برطانوی پاﺅنڈ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام جاری رہا۔ یورو کی قیمت خرید 123.10 روپے سے بڑھ کر 123.60 روپے اور قیمت فروخت 124.10 روپے سے مزید بڑھ کر 124.60 روپے کی بلند سطح پر پہنچ کر بند رہی۔ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 153.00 روپے اور قیمت فروخت 154.00 روپے بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ سطح پر مستحکم ہوکر بند ہوگئی ہے جبکہ موجودہ ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر و دیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر استحکام جاری رہا۔ معاشی ماہرین کے مطابق اب بھی ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے مثبت اقدامات بروئے کار نہ لائے گئے تو آئندہ دنوں ڈالر کی قیمت 95روپے سے زائد تجاوزات ہونے کا امکان موجودہے۔