پورٹ قاسم پر ایک لاکھ 13ہزار ٹن سامان اتارا و لاداگیا

20 ستمبر 2012

کراچی(کامرس رپورٹر)محمد بن قاسم پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 ہزار 476 ٹن درآمدات اور 29 ہزار 307 ٹن برآمدات پر مشتمل ایک لاکھ 13ہزار 783 ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اور ان پر لاداگیا۔ درآمدات میں 30ہزار 853 ٹن فرینس آئل‘ 7ہزار 699 ٹن پام آئل‘ 15ہزار800 ٹن کنولا سیڈ‘ 2ہزار 457 ٹن ڈیزل‘ 27ہزار 667 ٹن جنرل کارگو اور برآمدات میں 2ہزار 944 ٹن سیمنٹ‘ 26ہزار 363ٹن جنرل کارگو شامل تھا۔ اس دوران9بحری جہاز پگونا‘ ہنجن الزبتھ‘ میرسک مونٹانا‘ ہنجن ونزیا‘ سی لینڈ شی گن‘ بوم چین‘ السلام نمبر2‘ کراچی اور سونوں برتھوں پر سامان اتارنے اور لادنے میں مصروف رہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق 5 بحری جہاز بندگراہ کے باہر لنگر انداز اور برتھوں کے منتظر ہیں ان میں فشر ڈی‘ فرامورا‘ لاٹور‘ شان ڈونگ ہیٹونگ اور شوپن شامل ہیں۔ یہ بندرگاہ پر فرٹیلائزر اور کنٹینرز اتاریں گے اور سیمنٹ و جنرل کارگو لادیںگے۔