اپنا ڈرون سسٹم بنا رہے ہیں ‘ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے : وزیر دفاع

20 ستمبر 2012

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ امریکہ سے اتحادی فنڈ کی مد میں ایک ارب 36کروڑ ڈالر تک کی رقم مل گئی جبکہ 2ارب سے زائد بقایا ہے ۔ کوشش ہے کہ اتحادی فنڈ کی ادائیگی کو آسان بنایا جائے۔ یہ امداد نہیں ہمارے اخراجات ہیں جنہیں امریکہ نے ادا کرنا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ اپنا ڈرون سسٹم بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ ابھی بہت ابتدائی مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارک گراسمین نے پاکستانی قیادت سے ڈاکٹر شکیل آفریدی ایشو پر بات کی نہ ہی رہائی کا مطالبہ کیا۔ کامرہ ائر بیس کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔