ناہید خانم کے تھیٹر میں کام کے 35 سال مکمل

20 ستمبر 2012
ناہید خانم کے تھیٹر میں کام کے 35 سال مکمل

لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کی معروف رائٹر اور ڈائریکٹر ناہید خانم کو تھیٹر پر کام کرتے 35 سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ان 35 سالوں میں بہت سے فن کاروں کو متعارف کرایا ہے جن میں امان اللہ، مستانہ، ببو برال شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس عرصے میں جتنے بھی سٹیج ڈرامے لکھے ہیں یا ڈائریکٹ کئے ہیں وہ صاف ستھرے تھے۔ آج بھی کوشش کرتی ہوں کہ ایسا ڈرامہ لکھوں اور ڈائریکٹ کروں جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل میں محفل تھیٹر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہوں۔ اس ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر ناصر چنیوٹی ہیں۔ ناصر چنیوٹی ڈرامے میں اداکاری بھی کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ندا چودھری، میگھا، خوشبو، آفرین، قیصر پیا، طاہر انجم، گلفام، شیری خان، سلیم البیلا، ہنس البیلا، راشد کمال اور تبسم خان شامل ہیں۔ بعض تھیٹرز فنکار غیر محتاط زبان استعمال کرتے ہیں جس سے پورے تھیٹر کا امیج خراب ہو رہا ہے۔ فن کاروں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جس سے تھیٹر کا امیج خراب ہو۔