لاہور میں ایک اور تھیٹر کا اضافہ

20 ستمبر 2012

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور کے تھیٹروں میں ایک تھیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ تھیٹر ملک طارق نے شالیمار کے نام سے بھٹہ چوک بیدیاں روڈ پر تعمیر کیا ہے۔ ملک طارق نے نمائندہ نوائے وقت کو بتایا کہ لاہور شہر کے اندر تو بہت تھیٹر تھے میں نے کوشش کی ہے کہ ایسے علاقے میں تھیٹر بنا¶ں جہاں تفریح کی سہولتیں نہیں ہیں۔ میرا یہ تجربہ کامیاب رہا اور لوگ بڑی تعداد میں میرے تھیٹر میں ڈرامہ دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں۔ آج کل نوسرباز کے نام سے ڈرامہ سٹیج کیا جا رہا ہے۔