صائمہ خان کا سٹیج ڈرامہ ”تکھی“ میں یادگار کردار، شائقین پسند کرنے لگے

20 ستمبر 2012
صائمہ خان کا سٹیج ڈرامہ ”تکھی“ میں یادگار کردار، شائقین پسند کرنے لگے

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صائمہ خان مقامی تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ ”تکھی“ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں میری پرفارمنس بہت پسند کی جا رہی ہے۔ ڈرامے میں میرے علاوہ ظفری خان ، دیدار، افتخار ٹھاکر، امانت چنا، ساجن عباس، آصف اقبال اور کومل ناز بھی کام کر رہی ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ارشد چودھری ہیں۔