قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

20 ستمبر 2012

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے یکم سے 13 دسمبر تک بھارت میں منعقد ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ذیشان عباسی کپتان جبکہ محمد جمیل نائب کپتان ہونگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں بی ون کیٹگری میں ایم وقاص، ایم آصف، عامر اشفاق، ایم ارشد، گلاب خان، ادریس سلیم، ایم ایاز اور ایم ظفر۔ بی ٹو کیٹگری میں علی مرتضیٰ، نثار علی، انیس جاوید، عرفان مجید، مسعود جان، افضل اور مظفر علی جبکہ بی تھری کیٹگری میں اکرم، زوہیب، طاہر علی، ہارون خان، افتخار حسین اور اعجاز احمد شامل ہیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ حتمی قومی سکواڈ کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے کر دیا جائیگا جس کا تربیتی کیمپ دو مراحل میں لاہور میں لگایا جائے گا۔