فٹبال فیڈریشن کا سپورٹس بورڈ سے الحاق ختم کرنے کا فیصلہ

20 ستمبر 2012

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ اپنا الحاق ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری کانگرس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے 22 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائیگا۔