زیادہ کوچز کا فائدہ نہیں‘پاکستان کا بیٹنگ میں”تکا“ لگتا رہے گا:خالد محمود
لاہور (حافظ محمد عمران) ٹیم کی کارکردگی میں کپتان محمد حفیظ‘ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا کردار بہت اہم ہے۔ محمد حفیظ کو شیٹ اینکر کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس کا وکٹ پر قیام ہی اننگز کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حفیظ کی اننگز کے آغاز میں ناکامی سے پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی موجودہ کارکردگی میں انہیں کوچنگ سٹاف کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ پاکستان کا بیٹنگ میں ”تکا“ لگتا رہے گا۔ بہت زیادہ کوچز کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر بیٹنگ ناکام ہوتی ہے تو اسکا ذمہ دار کون سا کوچ ہو گا؟ سابق چیئرمین نے کہاکہ ہماری بیٹنگ اور فیلڈنگ کمزور ہے۔ بیٹنگ میں منصوبہ بندی بھی نظر نہیں آتی۔ ٹونٹی ٹونٹی کا مطلب ”سلوگنگ“ نہیں بلکہ میرٹ پر بیٹنگ ہے۔ کھلاڑیوں کو جلد اسے محسوس کرتے ہوئے عقل‘ سوچ اور سمجھداری سے کھیلنا ہو گا۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے سپنرز میچ ونر ہیں حالات کے مطابق با¶لنگ سے کامیابی آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف با¶لرز کی ناکامی تشویشناک ہے چونکہ با¶لنگ ہمارا مضبوط ترین شعبہ ہے۔ اس لئے بھارت کو 150 اور 160 رنز کے دوران محدود کرنا چاہئے تھا جس میں گیند باز ناکام رہے۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ ناک آ¶ٹ مرحلے میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ہمارے کھلاڑیوں کو بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ٹیم کا ٹریک ریکارڈ ٹی ٹونٹی میں اچھا ہے اور موجودہ ٹیم بھی متوازن ہے۔ سابق چیئرمین نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ایشیائی ٹیموں کو ایڈوانٹج ہو گا۔