قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم‘ کل کولمبو روانگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لئے لاہور میں جاری پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج لاہور میں اختتام پذیر ہوگا۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے کل کولمبو کے لئے روانہ ہو گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی ذہنی پختگی کے ساتھ ساتھ انہیں میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی حاصل کرنے کے لئے لیکچرز کے ذریعے بتایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ان کے گروپ میں شامل تمام ٹیمیں ہی مضبوط ہیں اس کے باوجود ہماری کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج دینے کو تیار ہیں۔ عائشہ اشعر کا کہنا تھا کہ قومی ویمن ٹیم حالیہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ہماری کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔