ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ....آسٹریلیا نے آئرلینڈ‘ بھارت نے افغانستان کو ہرا دیا

20 ستمبر 2012
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ....آسٹریلیا نے آئرلینڈ‘ بھارت نے افغانستان کو ہرا دیا

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ اوبرائن 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شین واٹسن نے 3 جبکہ سٹارک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ واٹسن نے 30 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاپور زدران نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کی ٹیم 20ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ بالاجی اور یووراج سنگھ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سلسلے مےںجنوبی افرےقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹےموںکے درمےان گروپ سی کا مےچ آج ہمبنٹوٹا مےںکھےلا جائے گا۔ مےچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ کل مزےد دو مےچز کھےلے جائےں گے۔ پہلا مےچ گروپ ڈی کی ٹےموں نےوزی لےنڈ اور بنگلہ دےش کے درمےان پالی کےلے انٹرنےشنل سٹےڈےم مےں کھےلا جائے گا۔ مےچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تےن بجے شروع ہوگا۔ دوسرا مےچ گروپ اے کی ٹےموں انگلےنڈ اور افغانستان کے درمےان رانا سنگھے پرےماداسا سٹےڈےم کولمبو مےں کھےلا جائے گا۔ مےچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا