ہمارا گھر مچھروں کا گڑھ

20 ستمبر 2012

مکرمی! خادم پنجاب کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ آج سے تقریباً ایک ماہ قبل گلی کے گٹر بند ہو جانے کی وجہ سے گندا پانی ہمارے صحن میں جمع ہو گیا جس کی شکایت بار بار مقامی انتظامیہ کو کی گئی مگر تاحال بند گٹر کھولنے اور صحن کا پانی نکالنے کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔ سے قاصر ہے۔ مقامی انتظامیہ کے علاوہ واسا کی ہیلپ لائن 1334 پر بھی یکم ستمبر کو شکایت کی گئی جس کا نمبر 4256 ہے اور کئی بار یاد دہانی بھی کرائی گئی مگر تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ صحن میں گندے پانی کی موجودگی اردگرد کے ہمسایوں کے لئے بھی عذاب بن گئی ہے کیونکہ بجلی کے لوڈشیڈنگ کے وقت نہ گھر کے اندر بیٹھا جا سکتا ہے اور نہ بدبو کی وجہ سے صحن میں گندا پانی مکھیوں اور مچھروں کی محفوظ افزائش گاہ بن گیا ہے جس سے کسی بھی وقت وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں اور پورے محلے کو اپنی لپیٹ میں لے کر سخت نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ امید ہے کہ واسا کے اعلیٰ حکام اور خادم پنجاب ہمیں اس عذاب سے جلدی نجات دلائیں گے۔محبوب عالم تھابل شہاب ٹا¶ن بند روڈ لاہور (بالمقابل شیزان فیکٹری) 042-37576257