نیپال میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 31 افراد ہلاک جبکہ 43 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈویژن کے عہدیدار ہمکالا پانڈے نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 دن سے ملک بھر میں مون سون کے بعد ہونے والی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 31 افراد ہلاک جبکہ 43 لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی متعدد مقامات پر بارشیں جاری ہیں ، ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024