لاہور(سپورٹس رپورٹر) انڈر 16 بوائز نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک لالہ ایوب سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں 13 ٹیمیں حصہ لینگی۔ جن میں چار ٹیمیں پنجاب سے، سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان کی دو دو جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور جموں آزاد کشمیر کی ایک ایک ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سید محمد ظاہر شاہ صدر خیبر پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کو چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے۔ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے آفیشلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹس اپنے ہمراہ لائیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024