پاکستان ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر نواب فرقان خان کی ترکی کے ایمبیسیڈر احسان مصطفٰی کے ساتھ ملاقات
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر نواب فرقان خان کی پاکستان میں تعینات ترکی کے ایمبیسیڈر احسان مصطفٰی کے ساتھ ملاقات۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تبادلہ خیال ہوا۔ ترکی کے ایمبیسیڈر احسان مصطفٰی نے انہیں ٹریڈیششنل سپورٹس گیمز کی ترکی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر پاکستان میں شالاور گروس ورکشاپ کا انعقاد ترکی ایمبیسی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ پاکستان میں ٹریڈیشنل ترکش آرچری، کبڈی ٹریڈیشنل سپورٹس گیمز کو ورلڈ نیشنل گیمز 2021ءمیں شامل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ علاوہ ازیڈ دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈیشنل سپورٹس کی ترقی کے لیے کام کیا جائے گا۔