انڈونیشیا نے رواں برس امریکی جاسوسی طیاروں کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی منصوبے کے تحت سمندری نگرانی کے پی ایٹ پوسائیڈن طیاروں کو انڈونیشیا میں اتر کر ایندھن لینا تھا۔ تاہم ایک سینیئر انڈونیشی عہدیدار نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ امریکی منصوبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق اس حوالے سےامریکا نے جولائی اور اگست میں انڈونیشیا سے اعلی سطحی رابطے بھی کیے۔ اس حوالے سے تاہم امریکی محکمہ دفاع یا انڈونیشیا میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024