ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اور خشک جبکہLehمیں سرد اور خشک، جموں پلوامہ ، شوپیاں اور بارہ مولامیں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔
آج صبح سرینگر،پلوامہ،بارہ مولا اورشوپیاں میں درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ ، اننت ناگ دس، جموں16 اورLeh میں منفی دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔