میلادالنبیؐ کے جشن میں کمی نہیں آنے دیں گے:علما اہلسنّت
کراچی ( نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کے پروگراموں کواحسن طریقہ پر ترتیب دینے کے لئے مرکز جما عت اہلسنّت لائنز ایریا میں سنی تنظیمات ، میلاد انجمنوں اور جلوس آرگنائزر کا اجلاس علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں علماء و قائدین نے درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں۔صدارتی خطاب میں امیر جما عت اہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کا کہنا تھا کہ عظمت و شانِ مصطفی بیان کرنا ہما را مشن ہے ،عید میلادالنبی ا کے جشن میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے بھر پور جوش وجذبے کے ساتھ محافل میلاد جاری رہیں گی۔ کراچی غلامان مصطفی ا کا شہر ہے عاشقان مصطفی ا اپنے نبی کا میلاد قیامت تک مناتے رہیں گے ۔ میلا د النبی کے جشن میں کو ئی رکا وٹ برداشت نہیں تمام ذمہ دار ادارے اپنی کا رکردگی کو مربوط اور بہتر بنا ئیں۔ ان کا مزیدکہنا تھاکہ جلوس و جلسہ میلادالنبی ا سے متعلق تمام خدشات اور شبہات سے حکومتی اداروں کو آگاہ کردیا ہے ۔ قانون نافذ کر نے والے ادارے ہائی الرٹ ،فل پروف سیکیو رٹی کے صرف دعوے نہیں بلکہ بھر پور متحرک وفعال ہو کر عملی اقدا ما ت کریں، رہنمائوں نے اربا ب ِحل و عقد سے اپیل کی کہ ماہ ربیع الاو ل جشن عید میلاد النبی ا کے مو قع پر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیںتا کہ امن و سکو ن غارت نہ ہو سکے ہر شخص آزادی کے ساتھ جشن و لاد ت منا سکے اور دنیا کو بتا دیں کہ اہل اسلام امن پسند قوم ہیں۔ اجلاس میںحاجی محمد حنیف طیب، جما عت اہلسنّت سندھ کے ناظم علامہ اکرم سعیدی،سنی علماء کونسل کے علامہ اشرف گورمانی،پاکستان سنی تحریک کے محمد مبین قادری،انجمن انوار القادریہ کے علامہ لائق سعیدی، ختم نبوت کونسل کے علاہ ضیاء اللہ سیالوی ،تنظیم ائمہ خطباء کے علامہ الطاف امجدی، انجمن نوجوانان اسلام کے سلیم عطاری ،تحریک عوام اہلسنّت کے عاطف حنیف بلو، مرکزی انجمن جشن میلاد کے قاضی ارشاد اشرفی نے بھی اظہار خیال کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کا عظیم الشان مرکزی میلاد جلو س نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے شروع ہو کر براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا ، جہا ں علما ء و قائدین اہلسنّت کا خطاب ہو گا ۔ اجلاس میں سنی جما عت القراء کے قاری مختار الحسن حسنی ، برکاتی فائونڈیشن کے عارف برکاتی دارالعلوم حنفیہ غوثیہ کے قاری عبد القیوم محمود، صوفی غلام نبی لائبریری کے اظہر خان قادری،القمر اسلامک فائونڈیشن کے محمد شفقت اللہ سیالوی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ سید عبد القادر شیرازی،محمد فاروق احمد دارالعلوم محدیہ غوثیہ سائٹ،علامہ نسیم احمدصدیقی،قاری سعید احمد قاسمی،مولانا اصغر تونسوی،تنظیم خطباء کے حاجی لیاقت،المصطفیٰ ویلفیئر سے معید احمد خان غوری،قاضی ارشاد حسین اشرفی،دارالعلوم قمر الاسلام کے مظہر مشتاق ،بزم حنفیہ محمد کلیم،سید صغیر احمد سابق کونسلر لائنز ایریا ،برکاتی اسکائوٹس ،العربیہ اسکائوٹس،ینگ بوائز اسکائوٹس کے نمائندوں کے ساتھ مفتی بلال قادری،سید رفیق شاہ،مولانا الطاف قادری،غفران احمد ،عبداللہ میمن،آصف قادری ،شریف احمد خان،صابر چشتی ،عاشق سعیدی،،علامہ فیصل رشید و دیگر بھی شریک تھے۔