راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سیکیورٹی فورسزنے کارروائی میر علی میں کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ جن دو دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا ہے ان کا تعلق علیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد 18 اکتوبرکو میرعلی کے رہائشی ملک رئیس کے قتل میں بھی ملوث تھے۔