عدم برداشت کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا:فیصل بلوچ
کراچی (نیوز رپورٹر ) اب عدم برداشت کی سیاست کو ترک کر کے قومی سوچ کو جنم دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار آواز خلق کے چیرمین فیصل علی بلوچ نے نائب صدر زیشان حیدر بھٹی اور جوائنٹ سیکریٹری قاضی ایم نعیم سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عوام کو اب اپنے اندر تبدیلی لانی ہوگی اجتماعیت کو فروغ دینا ہوگا آواز خلق ایسا نظام وضع کرے گی جس سے مسائل کا مکمل خاتمہ ہوگا ملک کو ایک نئی سوچ و وڑن سے لیکر آگے بڑھیں گے جلد عوام کو خوشخبری دیں گے اور مسائل کے حل کے لیئے اپنی پالیسیوں کا اعلان کریں گے حکومت کا کام نظام کے انتظام کو چلانا ہے جب تک نظام ریاست پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوگا اس وقت تک خوشحالی نہیں آسکتی اور ہماری انقلابی جدوجہد ہی ملک میں خوشحالی کے لیئے ہے اس موقع پر زیشان حیدر بھٹی اور قاضی ایم نعیم نے کہا عوام آواز خلق میں شمولیت کے لیئے مسلسل رابطے کر رہی ہیں ہم جلد ممبر سازی مہم کا آغاز کریں گے۔