چیف جسٹس مزار قائد کی بے حرمتی کئے جانے کا از خود نوٹس لیں : اسلم فاروقی
کراچی(نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کو نسل( ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی ، جنرل سیکریٹری حکیم محمد شعیب قریشی، بیگم غزالہ یاسمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی مزار قائد کے تقدس کی پامالی و بے حرمتی کے خلاف فی الفور از خود نوٹس کارروائی کرنے اور ملک کے عظیم رہنما قائداعظمؒ کے مزار کے تقدس کی پامالی جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرموں کونااہل قراردینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف کے داماد صفدر عباس و دیگر پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی پامالی تقدس مزار قائد کے حوالے سے مرکز فاروقیہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مجرم نواز شریف کے داماد صفدر عباس و دیگر ن لیگی اور پی ڈی ایم رہنماؤں نے مزار قائد کی بے حرمتی جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کرکے قوم کی دل آزاری و دشمن ملک بھارت کو خوش کیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ یہ پاکستان کے وفادار نہیں ہیں۔