اہلحدیث جماعتیں جماعت کتاب کے صفحہ پر متحد ہیں:پروفیسر ساجد میر
کراچی (نیوز رپورٹر ) امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائد پروفیسر سینیٹر ساجد میر کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان اور مرکزی جمعیت اہلحدیث نے پاکستان کی بقا ئ، استحکام اور امن و سلامتی کے لئے جو کارہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں وہ تاریخ کا حصہ بنتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مذہبی ، اسلامی اور نظریاتی سرحدوں کے امین ہیں۔ مولانا سلفی نے کہا کہ علماء اہلحدیث زندگی کی آخری سانس تک اسلامی جد وجہد کے علم کو سر بلند رکھیں گے قائد مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر نے استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام فعال اہلحدیث جماعتیں کتاب کے ایک ہی صفحہ پر متحد اور متفق ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے شریعت مطہرہ کے مطابق ملکی، شہری اور جماعتی مسائل کو ہر محاذ پر اجتماعیت کی بنیاد پر حل کروایا ہے ۔ میں جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کراچی سمیت پورے پاکستان میں مبلغین جماعت کا جال بچھایا ہوا ہے جو اسلامی حقانیت کا بے لاگ تبصرہ کرتے رہتے ہیں ان کی یہ دینی اور فلاحی کوششیں فلاح انسانیت کیلئے معراج کا درجہ رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا سلفی کی اہلحدیث جماعتوں کے ساتھ مخلصانہ اور دیرپا کوششیں بار آور ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت مولانا حافظ پروفیسر محمد سلفی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے استقبالیہ میں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث مولانا مفتی محمد یوسف قصوری ، لاہور سے آئے ہوئے مہمان مولانا رانا شفیق خان پسروری، مولانا خلیق الرحمٰن پسروری کے علاوہ مولانا حافظ محمد انس مدنی، مولانا حافظ صھیب شاہد، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر، مولانا قاری محمد ابراہیم جونا گڑہی، مولانا عبدالعظیم حسن زئی، حافظ مولانا محمدنعیم راشد، پروفیسر مولانا محمود سلفی، مولانا حافظ اویس مدنی، حافظ فیصل سلفی، حافظ عبدالسلام سلفی، مولانا مفتی محمد جاسم سلفی، مولانا مفتی عبدالغفار سامی، شیخ الیاس احمد، شیخ عبیداللہ سلفی، مولان عقیل الرحمٰن اصلاحی ، مولانا عبدالرئوف غزنوی، قاضی عبدالسمیع، ابوبکر ارشد وزیر آبادی، خالد ادریس اور جماعت کے میڈیا ترجمان عبدالرحمٰن عابد راجپوت نے شرکت کی۔