سندھ کے اسکواڈ میں شمولیت اظہر علی نے اسد شفیق کی حمایت کردی
راولپنڈی (یواین پی)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کی حمایت کیلئے آواز بلند کردی خیبر پختونخوا کیخلاف سیمی فائنل میں نوجوان کھلاڑی سعود شکیل کو ڈراپ کر کے اسد شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر اظہر علی نے کمنٹری کے دوران کہا کہ اسد شفیق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دو مرتبہ ٹاپ بیٹسمین رہ چکے ہیں اور سینئر کھلاڑیوں کو صرف ان کی عمر کی وجہ سے باہرنہیں کرنا چاہئے۔