اطالوی سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ ڈیگوالیسی نے جیت لیا
روم(پی پی آئی) اطالوی سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ میزبان ملک کے ڈیگو الیسی نے جیت لیا،اٹلی کے خوبصورت مناظر میں سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، میدانی ٹریک پر ایک سو بانوے کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے دنیا بھر کے سائیکلسٹ اِن ایکشن ہوئے۔جیت کی لگن میں پھرتی، طاقت اور مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا، پرستاروں کی داد رسی سے رائیڈرز زیادہ پرجوش ہو گئے، میزبان ملک کے ڈیگو الیسی نمبر ون رہے، معمولی فرق کی جیت نے ایونٹ کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔