شہید ملت لیاقت علی خان باکسنگ ٹورنامنٹ فقیر کالونی نے جیت لی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ککری گرائونڈ لیاری میں ہونے والے قائد ملت لیاقت علی خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں فقیر کالونی باکسنگ کلب نے تین گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ماری پور نیشنل باکسنگ کلب ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری ایس او اے احمد علی راجپوت‘ اولمپیئن ملنگ بلوچ انٹرنیشنل باکسرز صدیق قمرانی‘محمد امین موسیٰ قمبرانی‘ عدنان بابا‘ عبدالرشید سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ‘ سائوتھ باکسنگ کے صدر رسول بخش‘ سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ نائب صدر فتح محمد و دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایونٹ میں64 باکسرز نے حصہ لیا‘ فائنل مقابلوں میں سمیر خان نے ارلان خان کو اور تابش نے مبین خان کو یکساں مارجن0-3سے شکست دی‘52 کے جی کے دو مقابلوں میں نبیل احمد اور منیر کچھی کامیاب رہے،56 کے جی کے چار مقابلوں میں شراز،عبدالقدیر،حذیدہ اور حکیم سرخرو ہوئے ۔60 کے جی میں محمد زید ،64 کے جی میں جاوید،69 کے جی میں طلحہ نے گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ ریفری ججز کے فرائض عبدالرئوف قریشی‘ لال محمد فدا حسین‘ عبدالوحید‘ بواب علی‘ عبدالرشید‘ محمد فاروق‘گلزار احمد‘ محمد اکبر خاور دین اور رحیم جان نے انجام دیئے‘ بعدازاں نائب صدر ایس او اے سید محفوظ الحق نے بحیثیت مہمان خصوصی احمد علی راجپوت‘ اصغر بلوچ اور عبدالرزاق کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز‘ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔