تھانہ قطب پوراوربستی ملوک کے علاقوں میں سرچ آپریشن‘اسلحہ ومنشیات برآمد
اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت )سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن۔بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد و دوگرفتار تفصیلات کیمطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیا جسمیں تھانہ قطب پور اور تھانہ بستی ملوک کے علاقوں بستی سیلاب آباد، بستی گرگٹ، بستی لیل، بستی راؤ گڑھ اور لطیف آباد کہ گردونواح شامل تھیں دوران سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جسمیں میں غیر قانونی اسلحہ 03 بندوق 12 بور اور01 رپیٹر 12 بور شامل ہے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے اسی دوران بدنام زمانہ منشیات فروش تنویر حسین کو گرفتار کرکے 1200 گرام چرس، 300گرام افیون اور وٹک رقم 23 ہزار روپے برآمد کی گئی۔اور 02 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج اور کاروائی شروع کردی