گوجرانوالہ: اینٹی کرپشن کی کارروائی‘ جعلی برتھ سرٹیفیکیٹ بنانے والا شخص گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایت پر سر کل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات سجاد حسین زیدی نے سیکرٹری یونین کونسل کے ساتھ مل کر جعلی برتھ سرٹیفیکیٹ بنانے والے ایک پرائیویٹ شخص ذکاء اللہ کو گرفتار کر لیا ہے مذکورہ ملزم پر الزام تھا کہ وہ یونین کونسل کی ملی بھگت سے جعلی برتھ سرٹیفیکیٹ بنواکر دیتا ہے جس کی شکایت موصول ہونے پر ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن رائے نعیم اللہ بھٹی نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات سجاد حسین زیدی کو اس معاملے کی چھان بین کرنے اور جرم ثابت ہونے پر فوری قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا تھالہذا دوران انکوائری جرم ثابت ہو نے پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید انکوائری کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔