دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں:سی ٹی او
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف صدیق نے سموگ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گزشتہ روز سی ٹی او آفس میں سرکل آفیسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں اس بابت محکمہ ماحولیات کے ساتھ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں شہر بھر میں ابتدائی طور پر دو ناکہ جات پر ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں مشترکہ کارروائی کریں گے سی ٹی او آصف صدیق کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب سموگ اور دھواں چھورنے والی گاڑیاں ہیں جس سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ماحولیاتی آلودگی میں دنیا بھر میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ہمیں ترجیحاً سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔