گوجرانوالہ:سائبان ویلفیئر سوسائٹی کا’’نویدِ بہار‘‘ کے عنوان سے مشاعرہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آرٹس کونسل ہال میں سائبان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام نویدِ بہار کے عنوان سے ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔نو منتخب صدر چیمبر عمر اشرف مغل نے کہا کہ اس تقریب کا حصہ بن کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور مجھے یہ احساس ہورہا ہے کہ ہم نے چیمبر کے پلیٹ فارم سے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔ہم نوجوانوں کو ادبی و ثقافتی ماحول سے وابستہ کر کے معاشرے کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساجد بیگ نے کہا کہ ٹیم سائبان حقیقی معنوں میں اپنی زبان،روایات اور ثقافت کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے ۔