سالا گاہ موضع بھلر میں کھٹٹراور ملک برادری کا دیرینہ 30سالہ تنازعہ حل
ٹیکسلا نما ئندہ( نوائے وقت ) تحصیل ٹیکسلا احاطہ سالار گاہ مو ضع بھلڑ کے پہا ڑی سلسلو ں پر ملکیتی اور شاملا تی رقبہ جات کے گزشتہ تیس سالہ تنا ز عہ کا حل تلا ش کر تے ہو ئے مو ضع سا لار گا ہ کی کھٹٹر بر ادری کے حاجی ابرار دلدار خان اور ملک برادری کے ملک غلام فرید ، ملک امیر زمان او ر محمد سلیمان کے مابین علا قہ ٹیکسلا کی معروف شخصیت حاجی ملک نصیر الدین نے بھر پور کو شش کر کے دیرینہ تنا زعہ کو باہمی گفت و شنید کے بعد مستقل بنیا دو ں پر ختم کر وا دیا اس سلسلہ میں حاجی ملک نصیر الدین کے دفتر میں دونو ں متحارب برادریو ں کے سر کر دہ افراد کا خصو صی جر گہ منعقد کیا گیا جس میں حاجی عارف جمیل گجر ، چوہدری خالد رشید کے علا وہ کھٹڑ برادری کے حاجی ابرار دلدار خان ، حاجی عاطف قیوم خان اور ملک برادری کے میر زمان ، غلام فرید اور محمد سلیمان نے شرکت کی اس مو قع پر تمام تر تفصیلا ت اور حقا ئق کو دونو ں پا رٹیو ں نے جر گہ کے سامنے رکھا جس کی رو شنی میں حاجی ملک نصیر الدین نے دونو ں پار ٹیو ں کے مابین تنا زعہ کا تصفیہ کراتے ہو ئے متفقہ رائے کے مطابق ایسا اصول واضع کر لیا جس کے تحت دونو ں متنا زعہ گروپو ں میں خو شدلی کے ساتھ صلح ہو گئی ۔ جر گہ کے فیصلہ کے مطابق مو ضع سا لار گاہ اورمو ضع بھلڑ کے جڑوا ں پہا ڑی سلسلہ پر جھگڑا ختم کرا تے ہو ئے درمیان سے گزرنے والے قدیمی بڑے نالہ کے آر ،پار موجود پہا ڑی سلسلے پر ملکیت کا اختیار دے دیا گیا اور دونو ں پارٹیاں جر گہ کے فیصلہ کے مطابق اپنی اپنی حدود میں کاروبار زندگی جاری رکھیں گے جبکہ درمیانی راستہ دونو ں پار ٹیاں مشترکہ طور پر بغیر کسی اختلاف کے استعمال کریں گی واضح رہے کہ متذکرہ بالا دیرینہ تنا زعہ گزشتہ تیس بر سو ں سے چلا آ رہا ہے اور دونو ں برادریو ں سے متعلق سر کر دہ شخصیات حاجی ملک حسن دین اور حاجی دلدار خان کھٹڑ تنا ز عہ ختم کر انے کی کاوشو ں میں مصروف عمل رہتے ہو ئے اس جہا ن فانی سے رخصت ہو گئے تاہم مو ضع سالا ر گاہ کا تاریخی جھگڑا ختم نہ ہو سکا ۔با ّلا خر حاجی ملک نصیر الدین کو انکی مخلصانہ کا وشو ں کا اعزاز حاصل ہو گیا اور مو ضع سالا ر گاہ کی کھٹڑ برادری کے حاجی ابرار دلدار خان اور ملک برادری کے میر زمان ، غلام فرید ، محمد سلیمان کے مابین تمام تنا زعات ختم ہو کر آپس میں شیر و شکر ہو گئے ۔