پی ڈی ایم کے زیر اہتمام حکو مت مخالف تحریک نے تقویت حاصل کر لی
ٹیکسلا نما ئندہ( نوائے وقت ) مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیا ض خان تنو لی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام حکو مت مخالف تحریک نے زبر دست تقویت حاصل کر لی ہے جس کے نتیجہ میں مو جو دہ حکو مت بو کھلا ہٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔ ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ وفا قی وزرا کے بیانات سے حکو مت اپو زیشن کی تحریک کا زور ختم نہیں کر سکتی کیو نکہ عوام مہنگائی ، بیرو زگاری اور لا قا نو نیت سے تنگ آ چکے ہیں ، گوجرانو الہ کے جلسہ کے بعد کراچی کے جلسہ نے حکو مت کے ہو ش ٹھکا نے لگا دئیے انہو ں نے مزید کہا کہ کراچی میں کیپٹن صفدر کو گر فتا ر کر کے پی ڈی ایم کو انتشا ر کا نشانہ بنانے کی کو شش کی گئی ہے لیکن پی ڈی ایم کی قیادت مدبر سیا ستدا نو ں کے ہا تھ میں ہے ۔ حاجی فیا ض خان نے مزید کہا کہ کیپٹن صفدر کو گر فتار کر نیوالے عنا صر پو ری دنیا کے سا منے بے نقاب ہو چکے ہیں اور وقت قریب آرہا ہے کہ مو جود ہ حکو مت کے ظالما نہ اقداما ت سے پو ری پا کستا نی قوم کی ہمیشہ کے لیے جان چھو ٹ جائے گی انہو ں نے مزید کہا کہ ہم گرفتا ریو ں ، مقدما ت کے اندراج اور دھمکیو ں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم میا ں نو از شریف کے مو قف کے ساتھ پو ری وفا نبھا ئیں گے ۔