مہنگائی کا منہ زور گھوڑا بے لگام،ضروریات زندگی کی ہر ایک شے دوگنا
بیول (نامہ نگار) مہنگائی کا منہ زور گھوڑا بے لگام،ضروریات زندگی کی ہر ایک شے دوگنا،تین گنا مہنگی حکومتی کنٹرول اور انتظامیہ بے بس ہے تبدیلی سرکار کی حکومت نے کچھ اور تبدیل کیا یا نہ کیا لیکن مہنگائی کو بڑھا دیا ہے غریب مزدور دیہاڑی دار کے گھر کو چلانا ایک عذاب بن گیا ہے سبزیاں سو اور ڈیڑھ سو روپے کلو ،ٹماٹر 160روپے کلو،انڈے 180روپے درجن ،کھلا دودھ اور دہی 120روپے کلو اور اس پر ظلم ہر ماہ بجلی گیس کے بل تین گنا زیادہ بھیجے جاتے ہیں دوائیاں 250فی صدمہنگی کر دی گئی ہیںاس سخت مہنگائی میںعوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور اس حکومت کو بددعائیں دیتے ہیں اور ہر وقت کو کوستے رہتے ہیں حکومت مہنگائی کے بے قابو جن کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے۔