قائدین کے وژن کو اجاگر کرنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا،حاجی عمر فاروق
چکری (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرنے کیلئے چکری روڈ پر کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیاجس میں علاقے بھر کی مختلف یونین کونسلوںکے سرکردہ رہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستا ن مسلم لیگ نواز راولپنڈی کے صدرحاجی عمر فاروق نے کہا کہ پی ڈی ایم کے موجودہ جلسوں سے حکومت کے پائو ں اکھڑ چکے ہیں وزیراعظم اور ان کے نااہل وزیروں کے بیانات سے پتہ چل رہا ہے کہ اقتدار ان کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے ملک کو قرضوں کی دلدل سے نجات دلانے، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے دعوے داروں نے اپنے دور اقتدار میں کسی ایک وعدے کو ایفا نہیں کیاان کا ہر بات پر یوٹرن لینا ہی ان کی ناکامیوں کا سبب بنا ان حالات میں غربت اور مہنگائی کی دلدل میں پسی عوام کا اب سڑکوں پر آنا ایک فطرتی عمل ہے اگر حکمرانوں نے اب بھی اپنی روش نہ بدلی اور یونہی خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے تو یہی عوام انھیںجلد ایوانوں سے باہر پھینک دے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں ہمارے قائدین نے اپنے دور اقتدار میں اپنی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس علاقے میںاربوں روپے کے منصوبے مکمل کرائے اب ان کے احسانوں کے بدلہ چکانے کا وقت آگیا ہے ہمیں اپنے قائدین کے وژن کو اجاگر کرنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا آپ لوگوں کو جہاں بھی مشکلات پیش آئیں آپ براہ براہ راست ہم سے رابطہ کریں ہم اس کے ازالے کی بھرپور کوشش کریں گے۔