ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان کی وفد کے ہمراہ مولانا مفتی تقی عثمانی سے ملاقات
کراچی ( نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان نے ایک وفد کے ہمراہ مولانا مفتی تقی عثمانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، عادل خان،علما کمیٹی کے ناصر یامین،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی غلام جیلانی اور ہاشم احمدشامل تھے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے اور اس کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کر نے پر اتفاق کیا گیا۔