ڈی ایس پی کے دفترکے باہر جھگڑا،ملزمان کیخلاف فتح جنگ میں مقدمہ درج
فتح جنگ(نامہ نگار) فتح جنگ کے شہری فرجاد ارشد نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ میںتھانہ فتح جنگ میں مقدمہ نمبر303/2018 جر م324/452/337D/Fiii/334/34PPCکا مدعی ہوںجس میں مسمی مدثر حیات ساکن تاجہ بارہ نامزد ملزم ہیںاب ضمانت قبل بعداز گرفتاری ہے میں 19.9.2020کو سول کورٹ فتح جنگ میں مقدمہ پیشی پر حاضر تھا مدثر حیات نے کچہری میں میرے ساتھ بد کلامی کی جس پر میں نے اسکے خلاف تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی اسی ہی دن مدثر حیات نے میرے اور میرے بھائی دانیال ارشد کے خلاف جھوٹی درخواست دی جس کی انکوائر ی ڈی ایس پی فتح جنگ کے پاس تھی ہم دونوں بھائی او رہمارا دوست وطن گل ولد بادشاہ گل انکوائری پر حاضرہونے کے بعد ڈی ایس پی کے آفس سے باہر آئے تومدثر حیات اسکا دوست ساجد ولد ریاض اورر دو نامعلوم اشخاص نے میرے بھائی دانیال ارشد کو دھکا دے کر ہاتھا پائی شروع کر دی میں اور میرا دوست وطن گل اپنے بھائی کو چھڑانے کیلئے آگے بڑھے تو مدثر حیات نے پسٹل نکال لیا اور ہمارے دوست کے ماتھے اور دائیں ہاتھ کے انگھوٹے پرپسٹل کا بٹ مار کر زخمی کر دیاجس سے وطن گل مضروب ہو گیا جسکے بعد مدثر حیات اسکا دوست ساجد اور دو نامعلو م اشخاص پسٹل لہراتے ہوئے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے تھانہ فتح جنگ پولیس نے مدعی فرجاد ارشد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔