بھارت میں ریسٹورنٹ میں زیپ والے ماسک متعارف
کلکتہ (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کرونا وباء کے دوران ریسٹورنٹس میں زپ والے ماسلک متعارف کرائے گئے ہیں جس کے ذریعے صارفین بغیر ماسلک ہٹائے آرم سے کھانا کھا سکتے ہیں۔ کلکتہ کے ریسٹورنٹ کی مالک سومو شری سنگیتا نے ایسے ماسک تیار کروائے جن میں ہونٹوں کی جگہ زپ لگی ہوئی ہے۔ جسے صارف کھول کر منہ میں نوالہ ڈال سکتا ہے۔ اس طرح ماسک ہٹانا نہیں پڑتا۔ ریسٹورنٹ میں آنے والے ہر شخص کو ماسک مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس طرح لوگوں کی بڑی تعداد دوبارہ ریسٹورنٹ کا رخ کر رہی ہیں۔