کراچی میں گیس قلت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی: عمر ایوب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس قلت کی ذمہ دار براہ راست سندھ حکومت ہو گی۔ سندھ حکومت نے گیس پائپ لائن راہداری کیلئے زمین کی اجازت نہیں دی۔ 17 کلومیٹر پائپ لائن کی اجازت کے لئے بار بار خطوط لکھے گئے۔