دینہ ، تیز رفتار کار اُلٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ، دیگر افراد محفوظ رہے
دینہ( نامہ نگار) دینہ کے نواحی علاقہ میں راولپنڈ ی سے رسول پور کی طرف جانے والی کار نمبری MU-725 تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی ،جس سے کارمیں سوار ایک شخص محمد حارث ساکن تلیکہ بڑاگواہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ کار میں موجود باقی فیملی محفوظ رہی ،جسے رورل ہیلتھ سنٹر ڈو میلی پہنچایا گیا جہاں سے بعد ازاں اسے زخمی حا لت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ۔