افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہے، ملک محمد اکرم خان
پنڈی گھیب(نامہ نگار)سابق ناظم یونین کونسل میانوالہ ملک محمد اکرم خان نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہے یہ وہ عظیم لشکر ہے جس نے کم وسائل اور محدود افرادی قوت کیساتھ اسلام اور پاکستان کے متعدد دشمنوں کو بیک وقت ناکوں چنے چبوائے ہوئے ہیں اب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے کے تحت افواجِ پاکستان کے مورال کو پست کرنے کے لیئے چند قوتیں سرگرمِ عمل ہو چکی ہیں مگر پاکستان کے دشمن یاد رکھیں کہ پاکستانی عوام آخری سانس تک پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے اور خون کے آخری قطرے تک ملک و ملت کے دفاع کے لیئے لڑنے کو تیار ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے سیاسی کردار پر انگلیاں اٹھانے والوں کو یہ سوچنا چاہیئے کہ وہ جس جمہوریت کی بات کرتے ہیں اس جمہوریت میں ماڈل ٹان لاہور کے مقام پر 16 معصوم انسانوں کو منہ پر گولیاں ماری گئیں , ہمیں ایسی جمہوریت نہیں چاہیئے جس میں کرپشن سے لتھڑے ہوئے سیاستدان شاہی مسند پر براجمان ہو کر پاک فوج کیخلاف سازشیں شروع کر دیں , یہ فوج ہی ہے جسکی وجہ سے آج ہم سکون کی نیند سو رہے ہیں اور دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا , اسی فوج کیوجہ سے ہماری ماں, بہنوں کی عزتیں محفوظ ہیں لہذا پاک فوج کی عزت ہر صورت مقدم رکھنا ہو گی , پاکستان اور اسلام کے دشمن فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں مگر محبِ وطن پاکستانی دشمن کی چالوں کو ہمیشہ کے لیئے ناکام بنا دینگے ۔