گوجرخان، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوسزائے موت اورجرمانہ
گوجرخان (نامہ نگار)معروف قانون دان عامرشفیق قریشی کے جاری اعلامیہ کے مطابق قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوسزائے موت اورجرمانہ کی سزا،تفصیلات کے مطابق گائوں سپیالی کے آصف محمود نے تھانہ گوجرخان کو تحریری درخواست دی تھی کہ اس کی والدہ اور دو بھائیوں فیصل محموداور دانش محمود کو احتشام وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ نمبر582/14 بجرم 302/109/34 درج رجسٹرہوا مقدمہ احمد ارشد محمود جسرا ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیرسماعت تھا مدعی کی طرف سے معروف قانون دان عامرشفیق قریشی پیش ہوئے جن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ملزم احتشام اور عمران کو تین تین بار سزائے موت اورجرما نہ کی سزا سنائی