تحریک کو دبانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ میاں افتخار
کراچی(نیوز رپورٹر)پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کے ہمراہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد پیدا صورتحال پر مردان ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں۔سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے پی ڈی ایم تحریک کو دبانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.یہ سب کیسے ہوا کہ صوباء حکومت کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لاعلم ہے.کیپٹن صفدر صرف مریم نواز کے شوہر ہی نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے اہم رہنما ہے۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں۔بتایا جائے کہ کیپٹن صفدر کا کیا قصور ہے.انہوں نے ووٹ کو عزت دو کی بات کی ہیں. کیا ووٹ کی عزت ملکی بقا کے لیئے ضروری نہیں ہے.اس ملک کی بقا اور ترقی ووٹ کی عزت میں ہے۔ہم جمہوریت کی خاطر نکلے ہیں اور ہم ڈرنے والے نہیں ہے.کیپٹن صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم کے رہنمائوں کو ڈرانے کی کوشش ہے۔موجودہ حکومت سو فیصد ناکام ہوچکی ہے اب اس حکومت کو گھر جانا ہوگا.ہم نے طبل جنگ بجا دیا ہے ہم نہ جیلوں سے ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی مارپیٹ سے ہماری تحریک سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمے تک جاری رہیگی۔