قیام پاکستان کا بنیادی مقصد خلافت راشدہ کا اسلامی نظام تھا : مختار حسین فاروقی
مری(نامہ نگار خصوصی )قیام پاکستان کا بنیادی مقصد خلافت راشدہ کا اسلامی نظام تھا جس کے تحت یہاں پر اللہ اور رسول کے احکام کی روشنی میں معا شی اور معاشرتی نظام قائم ہونا تھاآج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں قائداعظم اور علامہ اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر ہو ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی انجینئر مختار حسین فاروقی نے تنظیم اسلامی پاکستان حلقہ اسلام آباد کے زیر اہتمام آرٹس کونسل مری میںمنعقدہ سیمینار بعنوان ( استحکام پاکستان کے تقاضے ) کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ ڈاکٹر ضمیر اختر خان نے پاکستان کی تصویر آئینہ قرآنی میں پرسیر حاصل گفتگو کی اس تقریب میں مری کے قرب و جوار کی نمایاں شخصیات اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔